• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیا میں اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینک دیے گئے

البانیا میں فٹ بال میچ کے دوران اسرائیلی ٹیم کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شائقین نے میچ کے دوران اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوڑا کرکٹ اور جوتے پھینکے اور اسرائیل سے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

شائقین نے اس سے قبل اسرائیل کے قومی ترانے کے دوران ہوٹنگ کی، جو بعد ازاں دھکم پیل میں تبدیل ہوگئی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں اسرائیلی ٹیم کے کھلاڑی نے گول کیا اور اپنی جرسی پر بنے لوگو کو بوسہ دیا اور مخالف شائقین کو خاموش رہنے کا اشارہ بھی کیا۔

اس کے بعد البانیہ کے بعض کھلاڑی اسرائیلی پلیئرز کے ساتھ الجھ پڑے اور دھکے دیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید