ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ایران اب کسی شرارت یا بے امنی پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔
اپنے بیان میں ابراہیم رضائی کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں ایرانی توازن قائم کرنے کے عمل میں شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران اب کسی شرارت یا بے امنی پر مزید تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گا، اس سے امریکیوں کو کچھ تکلیف ہوگی لیکن وہ اس کے عادی ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اپنے بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکا پر سخت تنقید کی تھی۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکیوں نے ثابت کر دیا کہ وہ سفارت کاروں کی نہیں بلکہ میزائلوں کی زبان بہتر سمجھتے ہیں۔
ابراہیم رضائی نے ایرانی مسلح افواج خصوصاً پاسداران انقلاب کی بحری اور فضائی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔