• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ وفاداری کے عزم کیلئے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط، مجتبیٰ خامنہ ای کا جواب بھی آگیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ایرانی رہبر اعلیٰ کو خط میں ایران سے وفاداری کے عزم کا اظہار جس پر مجتبیٰ خامنہ ای نے جواب دے دیا۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی اور صہیونی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں رہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے معاہدے میں لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کا غیرمشروط خاتمہ بنیادی شرط ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے جواب میں کہا کہ حزب اللّٰہ کی جدوجہد آزاد اقوام عالم کے لیے متاثر کُن پیغام بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران مظلوم مگر طاقتور حزب اللّٰہ مجاہدین کے دفاع کو اپنا اسٹریٹجک فریضہ سمجھتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید