• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کے طیب اکرام سے میڈلز وصول کیے، ہاتھ بھی ملایا

تصویر، فیس بک ایف آئی ایچ
تصویر، فیس بک ایف آئی ایچ

جاپان میں کھیلے گئے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ میں بھارتی ٹیم نے فیڈریشن انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ ) کے صدر طیب اکرام سے گولڈ میڈلز وصول کیے ہیں۔

بھارتی ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں جاپان کو 1 کے مقابلے 4 گولز سے شکست دی، فاتح ٹیم نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے طیب اکرام سے گولڈ میڈلز وصول کیے۔

اس موقع پر طیب اکرام نے بھارتی کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز پہنائے اور بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ بھی ملایا۔

اس سے قبل فائنل میں بھارت نے اشش تانی کی ہیٹ ٹرک کی بدولت جاپان کو 4-1 سے شکست دی۔

ایونٹ میں جاپان نے دوسری، پاکستان نے تیسری اور ملائیشیا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید