بجٹ کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات آج کے بجائے کل ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس آج رات ہوگا، پیپلز پارٹی کے اندرونی اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مرکز صوبوں سے 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کر رہا ہے، ان فنڈز کی دستیابی کے بعد ہی وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔