وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی اور جماعتِ اسلامی کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم کی رحلت پر اظہارِ افسوس کیا۔
منصورہ آمد پر ملاقات کے دوران محسن نقوی نے مرحوم امیر العظیم کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ سوگوار خاندان، جماعتِ اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتِ حال، علاقائی امور اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں سے کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔