• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم بی ایل اے نے کوریئر کمپنی کا منی ٹرک 2 افراد سمیت اغواء کر لیا، ڈھائی کروڑ تاوان طلب

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 24 جولائی کو کالعدم بی ایل اے کے مسلح افراد نے کھڈ کوچہ کے علاقے سے ایک کوریئر کمپنی کا منی ٹرک 2 افراد سمیت اغواء کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 جولائی کو مغویوں کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کوریئر کمپنی سے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم بی ایل اے دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بینک ڈکیتیوں، گاڑیاں چھیننے، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی وارداتیں مجرمانہ نیٹ ورک اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے طریقہ کار کو ظاہر کرتی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان وارداتوں سے سب سے زیادہ نقصان عام بلوچ عوام، مقامی تاجروں اور بلوچستان کے امن کو پہنچتا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کی ایسی کارروائیوں کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

قومی خبریں سے مزید