• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے فرنٹیئر کور کےجدید اسپتال کا افتتاح کر دیا، دہشتگردی کیخلاف کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور کے جدید ترین اسپتال کا افتتاح کر دیا۔

محسن نقوی فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیرِ داخلہ نے اسپتال کے او پی ڈی، وارڈز، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل عملے کو دکھی انسانیت کی بھرپور خدمت کی تلقین کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی اسپتال کو اتنی جَلد فعال دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تربت میں علاج معالجے کی جدید سہولتوں سے آراستہ اسپتال کی اشد ضرورت تھی اور اس سے مقامی آبادی کو بھی بہترین طبی سہولتیں میسر آئیں گی۔

اس موقع پر وزیرِ داخلہ کو ایف سی اسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ آئی جی ایف سی میجر جنرل بلال سرفراز نے انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور فیلڈ آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی پیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہتے ہوئے فتنہ الہندوستان اور تمام کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر ایف سی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید