• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے پی پی کیساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، رانا ثناء

رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کیلئے ایک نمبر پر بات چل رہی ہے، جب تک اس نمبر کے مطابق وسائل تلاش نہیں ہو جاتے تب تک بجٹ بنانے میں مشکل ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا ہے کہ امید ہے پیپلز پارٹی کے ساتھ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

دوسری جانب بجٹ کے معاملے پر حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات آج کے بجائے کل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس آج رات ہوگا، پیپلز پارٹی کے اندرونی اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کا وقت طے ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مرکز صوبوں سے 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کر رہا ہے، ان فنڈز کی دستیابی کے بعد ہی وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید