آج سے 12جون تک ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت چالیس سے تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا خدشہ ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے چند اضلاع میں درجہ حرارت اڑتالیس سے اکاون ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی درجہ حرارت چوالیس سے اڑتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت اکتالیس سے چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری صبح دس سے شام چار بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔