کراچی کے علاقے ہزارہ کالونی میں گھر سے 12 سال کے لڑکے کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لاش چارپائی سے بندھی ہوئی تھی اور گلے میں پھندا تھا۔ لاش پر بظاہر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔
والدین کا کہنا ہے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اس نے خودکشی کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔