• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں ریڈ لائن منصوبے کے دورے کے موقع پر شرجیل میمن نے کہا کہ جولائی کے اختتام پر ریڈ لائن کا مکسڈ ٹریفک لین مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفرا اسٹرکچر پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، کراچی میں مسائل سب سے زیادہ ہیں اور ٹیکس بھی سب سے زیادہ دے رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موازنہ کرنے والوں سے کہیں گے، یہ دیکھیں کہ کراچی پر بوجھ کتنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کا کسی دوسرے شہر سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، وفاق نے سندھ کو کم اہمیت دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید