وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ گلت بلتستان میں ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے، عوام نتائج کے عمل پر نظر رکھیں۔
گلگت بلتستان الیکشن پر ردعمل میں شفیع جان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہوچکا ہے، ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی دیگر سیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے، عوام اپنے ووٹ کے تحفظ کے لیے نتائج کے عمل پر نظر رکھیں۔
شفیع جان نے مزید کہا کہ انتخابات کے دوران دیگر سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑے رہے، ابھی تک موصول متعدد فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔