• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: الخرج میں حملے کا الرٹ جاری، بعد میں خطرہ ٹلنے کا اعلان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سعودی عرب کے محکمۂ سول ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ الخرج گورنریٹ میں ممکنہ خطرہ ٹل گیا ہے اور صورتِ حال اب معمول پر ہے۔

سعودی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ شہری معمول کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی سول ڈیفنس نے اچانک ایک ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے الخرج کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی تھی۔

ایران کی حملے کی تردید

دوسری جانب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے الخرج فضائی اڈے پر کسی بھی قسم کی فائرنگ یا حملہ نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید