• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا براہ راست ذمے دار ہے: اسماعیل بقائی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ موجودہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی براہِ راست ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، اسرائیل کے اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی مان نہیں سکتا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے بغیر خطے میں حرکت کر سکتا ہے، جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ امریکا کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا اور یہی کشیدگی میں دوبارہ اضافے کا باعث ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی واضح ہے، ہم جنگ بندی کے پابند تھے اور وہی اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، ہم ملکی سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سفارت کاری اور میدان ایک ساتھ ہیں اور ملک کے اعلیٰ ترین مفادات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ 

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ جنگ بندی معاہدے کا حصہ تھا، جب جنگ بندی کی شق کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو سفارتی ٹریک بھی متاثر ہوتا ہے، سفارتی کوششوں اور فوجی مشقوں کا مقصد ہمارے قومی مفادات کو محفوظ بنانا ہے، ہم حالات کے مطابق دونوں راستے استعمال کریں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے اب تک سفارتی راستے کو متاثر کیا ہے، ہم انتہائی بے اعتمادی کے ماحول میں امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے تھے، گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا اس سے سفارتی عمل میں مزید مشکل ہوجائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے ہمارے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جانبدارانہ اور غیر تکنیکی مؤقف اپنایا، صیہونی ادارے کسی ایسے سفارتی راستے کا احترام نہیں کر سکتے جو ہمارے خطے میں استحکام کا باعث ہو، پاکستانی ثالث کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، عام طور پر ہر طرح کے حالات میں سفارتی مشاورت جاری رہتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے سعودی عرب کی جانب کوئی حملہ نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید