• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال نے ن لیگ، پی پی میں ترقیاتی بجٹ پر مذکرات مکمل ہونے کی نوید سنادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومت اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات مکمل ہونے کی نوید سنادی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ترقیاتی بجٹ پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پر حکومت اور اتحادیوں کے درمیان معاملات پر انڈراسٹیڈنگ ہے، وفاق چھوٹے صوبوں پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پیسا خرچ کرے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاق سب سے زیادہ بلوچستان، پھر سندھ تیسرے نمبر پر فنڈز خیبر پختونخوا کو دے گا، پنجاب کو سب سے کم فنڈز دے گا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر 265 ارب خرچ کیے جائیں گے، وفاق آئندہ بجٹ میں سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر 195 ارب خرچ کرے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 98 ارب، پنجاب کے لیے 72 ارب جبکہ 150 ارب روپے آزاد کشمیر اور جی بی کے لیے مختص کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبہ اس سال شروع کریں گے، کے فور منصوبے کے لیے بھی وفاقی حکومت بجٹ میں فنڈز رکھے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ اربن ڈیولپمنٹ شاہراہوں اور نہروں سمیت متعدد منصوبوں کے لیے وفاق بجٹ میں فنڈز رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید