• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کا گوگل پر 285 ارب جرمانہ، ٹرمپ نے امریکی ٹیکنالوجی پر حملہ قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ نے گوگل پر یورپی یونین کے 285 ارب روپے (890 ملین یورو) جرمانہ امریکی ٹیکنالوجی پر حملہ قرار دیدیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا برسلز ریگولیٹری قوانین کو ہماری جدت اور اختراع کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ٹرمپ نے امریکی سفیر کے بیان کو شیئر کر دیا، واشنگٹن نے یورپی شراکت داروں سے پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی جانب سے گوگل پر عائد 890 ملین یورو کے جرمانے کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک قرار دیتے ہوئے اس پر شدید تنقید کی ہے۔ ٹرمپ نے یورپی یونین میں امریکا کے سفیر اینڈریو پزر کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ برسلز ریگولیٹری قوانین کو امریکی جدت اور اختراع کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ سفیر نے کہا کہ اس سے قبل گوگل پر 4.1 ارب یورو کا جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا ہے اور اب نیا جرمانہ اس کے علاوہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید