• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 32 ہوگئی

فلپائن میں زلزلے سے تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
فلپائن میں زلزلے سے تباہی کا ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 32 ہوگئی ہے۔

منیلا سے فلپائنی حکام کے مطابق 100 سے زائد افراد زخمی ہیں، جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ جنوبی صوبوں میں جاری سونامی کا الرٹ بھی واپس لے لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ فلپائن میں علی الصبح آنے والا زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جس کے بعد فلپائن کے ساتھ انڈونیشیا، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جو کچھ دیر بعد واپس لے لی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید