پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے پولینڈ میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹیم منیجر اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے احسن ایاز نے آسٹریلیا کے اوسوالڈ کو 5-11 ، 8-11 اور 5-11 سے جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اسرار احمدنے آسٹریلیا ہی کے یوسٹس کو 5-11 ، 6-11 اور 5-11 سے ہراکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ امریکہ سے ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے اسرار احمد چیمپئن شپ کے انفرادی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔