وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ اے آئی اور گوگل نے پاکستان میں 10 ہزار سے زیادہ نوکریاں دی ہیں۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اے آئی کے حوالے سے 10 لاکھ لوگوں کی ٹریننگ کا وعدہ بھی کیا تھا، اگلے تین سالوں میں 10 لاکھ نان ٹیک لوگوں کو اے آئی سکھائیں گے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ میں گوگل کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ پاکستان میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا حکومت اور وزارت آئی ٹی نے 3 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ٹریننگ دی ہیں۔ یوتھ کو اے آئی ٹولز سے آگاہ کروانا ہماری زمہ داری ہے۔