پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارتی سکھ یاتریوں کو 737 ویزے جاری کردیے ہیں، بھارتی سکھ یاتری گورو ارجن دیو جی کی برسی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق گورو ارجن دیوجی کی برسی کی سالانہ تقریبات 10 سے 19 جون تک پاکستان میں منعقد ہوں گی۔
بھارتی سکھ یاتری مذہبی رسومات اور تقریبات میں شرکت کےلیے پاکستان کا دورہ کریں گے اور مختلف مقدس سکھ مقامات کی زیارت کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق ویزے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذہبی یاترا پروٹوکول کے تحت جاری کیے گئے۔