• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کو بتایا تھا اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو(فائل فوٹو)۔
اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو(فائل فوٹو)۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا کہ فی الحال ایرانی محاذ کے حملوں پر قابو پایا ہوا ہے، صدر ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔  

ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ تہران کو نشانہ بنانے کے بعد اس نے ہم پر حملے روکے، اگر ایران نے دوبارہ حملے کرنے کی غلطی دُہرائی تو پوری قوت سے جواب دیں گے۔ 

نتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو بتایا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور اسے ضرروت پڑنے پر استعمال کر رہے ہیں۔ 

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں یہ بات احترام کے ساتھ اپنے دوست صدر ٹرمپ کے ساتھ اچھی ملاقاتوں اور گفتگو میں بھی کہتا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید