وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی سپورٹ درکار ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی کے شاہد خٹک نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ اپوزیشن میں بیٹھے گی یا حکومت کا حصہ بنے گی اس کا فیصلہ پارٹی کے گلگت بلتستان کے رہنما کریں گے۔
پی ٹی آئی کے شاہد خٹک نے گلگت بلتستان کے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
آزاد کشمیر کی صورتحال پر گفتگو میں آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔
دوسری طرف طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں شر پسندوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے۔