پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں 29 جولائی سے 5 اگست تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
پشاور سے پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کریں گی، یکم اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شدت اختیار کرسکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے۔