• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا خطے میں بعض امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی حملوں کے بعد ایران نے خطے میں بعض امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا، اردن میں امریکی الازرق AL-AZRAQ فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا اور چار اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق اہداف میں ایف 35 ہینگرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر شامل ہیں، حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق کویت میں علی السالم ALI AL SALEM فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملے کئے  گئے، امریکی حملے جاری رہے تو فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی جنوبی ایران میں امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔ امریکی جارحیت برقرار رہی تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب نے یہ بھی کہا کہ امریکی حملوں سے سیریک میں ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور کو نقصان پہنچا، دو واٹر ٹینک بھی تباہ ہوئے جبکہ بوشہر صوبے میں امریکا کا ڈرون بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح بحرین میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنائی دیں جبکہ حکام نے ایرانی حملے پسپا کرنے کا اعلان کیا۔ کویتی فوج نے بھی کہا کہ فضائی اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید