پاکستانی ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مینٹل ہیلتھ پر بات کرتے ہوئے لوگ اب بھی شرم محسوس کرتے ہیں، دماغی امراض سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔
لندن میں برٹش ایشین ٹرسٹ کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ ذہنی امراض بھی دیگر بیماریوں کی طرح ہیں، برطانیہ کے شاہ چارلس کی ٹرسٹ سرگرمیوں میں شرکت اہم ہے۔
ماہرہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشرے میں ہراسانی اور تشدد کے واقعات قابلِ مذمت ہیں، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا اور ذمے داروں کو مثال بنانا ضروری ہے۔