• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 سال کا طویل انتظار ختم، بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں ہرا دیا

— تصویر بشکریہ کرک انفو
— تصویر بشکریہ کرک انفو

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح حاصل کر لی۔

 3 میچز کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 86 رنز سے شکست دی۔

میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کے بعد بنگلا دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 284 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کے مصدق حسین نے ناقابلِ شکست 86 رنز بنائے جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو نے 67 اور تنزید حسن نے 54 رنز اسکور کیے۔

بعد ازاں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، اس دوران 42.2 اوورز میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں پر 191 اسکور کیا تو بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا جس کے بعد کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میچ بنگلا دیش کی جیت کے ساتھ ختم کر دیا گیا۔

آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے 52 اور ایلکس کیری نے 47 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 86 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید