لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے منگل کی شام سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو سے ان کے گائوں میر پور بھٹو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان سیاسی حوالے سے ہونے والی گفتگو کے دوران مشترکہ سیاسی حکمت عملی اختیار کرنے پر صلاح و مشورہ کیا گیا۔