• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا ترک و سعودی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

تازہ ترین امریکی حملوں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فدان اور سعودی وزیرِ خارجہ فیصل بن فرحان سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور خطے کی تازہ صورتِ حال پر بات چیت کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جنوبی ایران میں امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، ان حملوں کے جواب میں ایرانی مسلح افواج کی جوابی کارروائیاں جائز ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید