• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار، 10 افراد جاں بحق

— تصویر بشکریہ جیو نیوز
— تصویر بشکریہ جیو نیوز

مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 10 سیاح جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق گاڑی اوور اسپیڈ ہونے کے باعث سائیڈ دیوار سے ٹکرائی جس کے بعد گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور سلائیڈنگ دروازہ بھی لاک ہو گیا۔

لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال اور پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122، موٹر وے پولیس اور محکمۂ جنگلات کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے کے شکار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان  سے ہے جو ملتان سے مری جا رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید