کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈیڑھ کی نورانی کالونی میں خواجہ سراؤں پر نامعلوم افراد کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو میں 2 افراد کو گھر کے اندر گھستے اور مار پیٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان کی شناخت انیس اور علی کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ خواجہ سراؤں کے گھر پر حملہ کیا تھا، گھر خالی کرنے کا کہا اور دعویٰ کیا کہ گھر ان کا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔