کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل گرل ایان علی کے وکیل سردار عبدالطیف کھوسہ نےکہا ہے کہ چوہدری نثار وزیر ہیں انہیں اب بڑا ہوجانا چاہیے، وفاق سے دہشتگردوں کا محاسبہ نہیں ہوتا، حکومت کو صرف ڈاکٹر عاصم اور ایان علی دکھائی دے رہے ہیں۔وہ سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کی توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی پی نے وفاقی حکومت سے کبھی معافی نہیں مانگی، ذوالفقار علی بھٹو نے بھی معافی نہیں مانگی تھی لگتا ہے کہ ایان علی سب سے بڑی دہشت گرد ہیں، حکومت عدالتی احکامات بھی روند رہی ہے،وفاقی حکومت اندھی،بھوکی اور بہری ہو چکی ہے ،پاناما لیکس میں بھی ان کے بچوں نے خوب مال بنایا،ملک میں بھوک وافلاس ہےاورحکومت ترقی کا راگ الانپ رہی ہے۔