• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ اجلاس: پی ٹی آئی رکن شاہد خٹک، لیگی اراکین سے جھڑپ

شاہد خٹک : فائل فوٹو
شاہد خٹک : فائل فوٹو 

بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہو گئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شاہد خٹک کی انجم عقیل خان، موسیٰ گیلانی، کھیئل داس کوہستانی سے جھڑپ ہوئی، دیگر ارکان اسمبلی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا، حکومتی ارکان نے وزیراعظم کے سامنے حصار بنالیا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

تحریک انصاف کے اراکین پلے کارڈ اور پوسٹرز ایوان میں لے آئے، وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شورشرابا کیا، ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہو گئے۔

بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کی طرف سے عوام کو ریلیف دو کے نعرے لگائے گئے اس دوران پی ٹی آئی اراکین نے بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید