• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب ہوگئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری بلاول بھٹو کو منانے کیلئے ان کے چیمبر میں پہنچے اور پی پی پی چیئرمین کو  منانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے ان کے چیمبر میں ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس تاخیر کا شکار ہے، پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، کچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش ہورہی ہے، ایسا نہیں ہو سکتا ایک طرف مینڈیٹ چوری ہو اور میں تالیاں بجاتا رہوں۔

قومی خبریں سے مزید