پاکستان کی دفاعی صنعت قیمتی زرمبادلہ کمانے کا ذریعہ بن گئی۔ یہ سب مئی 2025 میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے سے ممکن ہوا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی قومی تاریخ کا روشن باب ہے۔ پوری دنیا پاکستانی دفاعی قوت کی معترف ہوگئی ہے۔ اسی لیے کئی ملک اب پاکستانی فضاؤں کا دفاع کرنے والے لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص میں کامیابی ایک روشن باب ہے۔ گزشتہ سال بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا، آج پوری دنیا پاکستان کی دفاعی طاقت کو مانتی ہے۔ بہت سارے ممالک ہمارے فائٹر جیٹس اپنی افواج میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسے ملک کی حیثیت حاصل کرچکا ہے جس کی آواز سنی جاتی ہے، ہماری مسلح افواج نے دشمن کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ چند گھنٹوں میں امن کی بات پر مجبور ہوا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ساکھ بھارتی جارحیت کے جواب کے بعد عالمی سطح پر بڑھی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے پاس مقدس اور بھاری ذمہ داری ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ دفاعی معاہدے سے مضبوط ہوا۔