معروف بزنس مین امین ہاشوانی نے معیشت میں بہتری کے لیے حکومت کو سخت فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا۔
جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے امین ہاشوانی نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ اچھے اقدامات کر رہے ہیں، لیکن اگر ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے، تو غیر مقبول اور سخت فیصلے لینے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر دستاویزی معیشت پر ہاتھ ڈالنا ہوگا، اس وقت معیشت کو ہارٹ سرجری کی ضرورت ہے اور ہم گلوکوز کے ٹیکے لگا رہے ہیں۔
نائب صدر ایف پی پی سی آئی قراۃ العین نے پالیسی کے تسلسل کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کاروبار دوست پالیسیز سمیت خواتین کو بھی سہولت دینا ہوگی۔
سی ای او جیز عامر ابراہیم نے فائیو جی کی نیلامی کو درست سمت میں پہلا قدم کہا، مصنوعی ذہانت پر سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اے آئی اور ڈیجیٹیل انفرااسٹکچر کی تعمیر کو ڈیمز، بجلی گھروں اور سڑکوں کی طر ح دیکھا جائے، تاکہ مستقبل میں کسی کے محتاج نہ رہیں۔