• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوی کرکٹر کین ولیمسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کین ولیمسن (تصویر سوشل میڈیا)
 کین ولیمسن (تصویر سوشل میڈیا)

نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹر کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ولیمسن نے مجموعی طور پر 378 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی۔ 

35 سالہ کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کے لیے سب سے زیادہ 19 ہزار 346 انٹرنیشنل رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 48 سنچریاں اور 6 ڈبل سنچریاں بھی اسکور کیں۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کین ولیمسن نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے تھے اب یہ مناسب وقت ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے لیے جتنا بھی کھیلا وہ میرے لیے باعث فخر ہے۔

کین ولیمسن نے 110 ٹیسٹ میچز میں 9 ہزار 515 رنز بنائے جس میں 33 سنچریاں شامل ہیں۔ 

انہوں نے 175 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 15 سنچریوں کی مدد سے 7 ہزار 256 رن اسکور کیے جبکہ ولیمسن نے 93 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2 ہزار 575 رنز بنائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید