• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈ اور بوسنیا کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

فٹ بال ورلڈ کپ کے دوسرے دن کا پہلا میچ میزبان کینیڈ اور بوسنیا کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔

ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن برتری پہلے بوسنیا نے حاصل کی، اُن کے کھلاڑی جووو لوکچ نے 21 منٹ میں گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچائی، وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے بوسنیا کے حق میں رہا۔

دوسرے ہاف میں کینیڈا کی ٹیم نے مزید جارحانہ انداز اختیار کیا، اُن کو گول کرنے کے مواقع بھی ملے مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

کھیل کے 79 ویں منٹ میں آخرکار کینیڈین کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور گائل نے ایک کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔

اُس کے بعد کوشش کے باوجود دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی اور میچ ایک، ایک سے برابری پر ختم ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید