• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن T20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے سری لنکا کو چت کردیا

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی، میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر 219رنز اسکور کئے، ویاٹ ہوج نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی، اوپنر ایمی جونز اور ڈینی ویاٹ ہوج نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 رنز کی بُنیاد رکھی، ایمی جونز 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

دوسری وکٹ پر ڈینی ویاٹ اور کپتان نیٹ شوائر برنٹ نے حریف بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور میدان کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے، خاص طور پر ڈینی ویاٹ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 61 گیندوں پر سنچری مکمل کی، وہ 62 گیندوں کا سامنا کرنے کےبعد 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں، نیٹ شوائر نے 46 رنز بنائے۔

انگلینڈ کا اسکور 1 وکٹ پر 219رنز رہا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹرز وقفے وقفے سے پویلین جاتی رہیں، ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 132رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، نیلاک شیکا سلوا  37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، فریا کیمپ نے چار، سوفی ایکلسٹیون اور چارلی ڈین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید