• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ وہ آئین کو ضرور پڑھ لیں، آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ کہہ چکے ہیں کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی قوتوں کی فنڈنگ اور مدد حاصل ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو ہر طرح کی پیشکش کی گئی مگر وہ ٹھکراتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پر امن احتجاج اور لانگ مارچ حق ہے مگر مسلح لشکر کشی کے ذریعے مظفرآباد پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید