ایرانی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کےحوالے سے رپورٹ کیا ہے قطر کا ثالثی وفد اس وقت تہران میں موجود ہے۔
تہران سے ایرانی خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ قطری ثالثوں کے ذریعے ایرانی مطالبات اور شرائط دوسرے فریقیں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ابھی تک کوئی چیز حتمی نہیں ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق کسی بھی پیش رفت سے قطع نظر ایران کی شرائط ہیں کہ تمام مطالبات پورے کیے جائیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق تہران کے تمام مطالبات مان بھی لیے تو ڈیل پر دستخط ٹرمپ کے مقرر کردہ ٹائم فریم میں نہیں ہونگے۔