• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے توانائی اہداف کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں، امریکا روک رہا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل ایران کے توانائی اہداف کو نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن امریکا روک رہا ہے۔ 

ایک تقریب میں خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران سے ہمسایہ ممالک پر جوابی حملوں اور عالمی توانائی بحران کا خدشہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل پر حملہ کیا گیا تو ہم پوری طاقت کے ساتھ جواب دیں گے، ہم دو بار ایران پر حملہ کر چکے ہیں، تیسری بار بھی تیار ہیں۔ 

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران میں امریکی مفادات اسرائیل کے مفادات سے کہیں زیادہ وسیع ہیں، ہم اکیلے نہیں، امریکا ہمارے ساتھ ہے، دیکھتے ہیں امریکا کیا کرتا ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں امریکا فوجی کارروائی دوبارہ شروع کرتا ہے یا کوئی اور طریقہ اختیار کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید