ایران نے جنوری میں ہونے والے ملک گیر احتجاج سے متعلق مقدمے میں سزا پانے والے مزید 2 افراد کو پھانسی دے دی۔
رائٹرز کے مطابق ابوالفضل سپاہی بدجانی اور امیر حسین صفری حسین آبادی کو اصفہان کے علیخانی اسکوائر میں 8 جنوری کو سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مقدمے میں مجموعی طور پر 12 افراد کو سزائے موت سنائی گئی تھی جن میں سے ان 2 افراد سے قبل بھی 2 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ ایران میں جنوری کے دوران حکومت مخالف احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا تھا جس پر حکام نے سخت کارروائیوں کے ذریعے قابو پا لیا تھا۔
رائٹرز کا دعویٰ ہے کہ اس کریک ڈاؤن میں ہزاروں مظاہرین ہلاک ہوئے تھے۔
رائٹرز کے مطابق ایران میں 2026ء میں جنوری کے احتجاج کے بعد سے اب تک کم از کم 24 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔