• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کی ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کیلئے مشترکہ علاقائی طریقۂ کار کی تجویز

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ریاستِ عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے مشترکہ علاقائی طریقۂ کار کی تجویز دے دی۔

عمان کی پیش کردہ تجویز میں رضا کارانہ فیس وصولی کا نظام بھی شامل ہے۔

 خلیجی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ریاستِ عمان کی تجویز کو علاقائی حمایت حاصل ہے۔

عمانی تجویز کے تحت ایران آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل نہیں کرے گا۔

خلیجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل پر مبنی ہے، جہاں اس آبنائے کو استعمال کرنے والے افراد اور ادارے رضاکارانہ طور پر جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے فنڈ فراہم کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید