• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال: سی سی ڈی اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک بچی کے والد کا بیان قلمبند

چکوال میں سی سی ڈی اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے 9 سال کی بچی ہلاکت کے واقعے کے بعد تفتیشی ٹیم نے بچی کے زخمی والد کا بیان بھی قلمبند کرلیا۔

ذرائع کے مطابق والد کا بیان خصوصی تفتیشی ٹیم نے بینظیر بھٹو اسپتال میں قلم بند کیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کا تھانا سی سی ڈی میں حاضری ریکارڈ بھی چیک کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل سے فائرنگ میں استعمال سرکاری بندوق برآمد کرلی گئی ہے، کانسٹیبل سے تفتیش مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

کانسٹیبل کو علاقہ مجسٹریٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجا ہے، عدالت نے 26 جون کو مقدمہ کا چالان طلب کرلیا، جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول فرانزک ٹیسٹ کیلئے لیب بھجوا دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ متاثرہ خاندان سے ڈکیتی کرنے والے دونوں ڈاکو مبینہ مقابلہ میں ہلاک ہوگئے، ڈاکوؤں کی شناخت محمد فیاض اور محمد عباس کے نام سے ہوئی۔

ہلاک ڈاکو ریکارڈ یافتہ، پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، ڈاکو بچی کےجاں بحق ہونے کے اگلے دن پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید