برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں مشہور امریکی گلوکار اوولیور ٹری سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز فضا میں آپس میں ٹکرائے جس سے دونوں ہیلی کاپٹرز میں موجود 6 افراد ہلاک ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں مکمل طور پر جھلس جانے کے باعث ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر الیکٹرک کار پارکنگ پر گرا جس سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔