گجرات (نمائندہ جنگ) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ سپورٹس جمنیزم کو کھیلوں کا مرکز بنانے کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جمنزیم میں رجسٹرڈ بیڈ منٹن کلبوں کی تعداد 6جبکہ دیگر کھلاڑیوں کی تعداد 2سو سے زائد ہو چکی ہے، بیڈ منٹن کلب شہر کے 6 بڑے ہائی سکولوں کو اپنائیں اور نئے کھلاڑیوں کی تربیت کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے سپورٹس جمنزیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او سپورٹس ندیم بٹ، وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی چوہدری ظہور الہی، شیخ ابرار سعید، مختلف کلبوں کے صدور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم بٹ نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔