وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی جاپان کے وزیرِ خارجہ توشیمیتسو موتیگی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
دورانِ گفتگو اسحاق ڈار اور جاپانی وزیرِ خارجہ نے امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا ایران مفاہمت علاقائی استحکام کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
جاپانی وزیرِ خارجہ توشیمیتسو موتیگی نے امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مستقل سفارتی کوششوں نے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھانے میں مدد دی۔
ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا اور دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔