• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک امریکا باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات 9 اور 10جولائی کو واشنگٹن میں ہوئے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کےدرمیان باہمی تجارتی معاہدے پر مذاکرات خوش گوار ماحول میں ہوئے۔

مذاکرات کے دوران اختلافات دور کرنے اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر پیشرفت ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک نے مختلف امور پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے تفصیلی مشاورت کی۔

پاکستانی وفد کے سربراہ سیکریٹری تجارت نے مذاکرات میں نمایاں پیشرفت کی تعریف کی اور اسے سراہا۔

تجارتی خبریں سے مزید