لاہور ہائی کورٹ بینچ کے رکن جسٹس علی ضیاء باجوہ نے مونس الہٰی کی جائیداد منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔
2 رکنی بینچ نے کیس کسی اور بینچ کے روبرو مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، قیصرہ الہٰی نے اپنے بیٹے مونس الہٰی کی جانب سے درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ بیٹا بیرونِ ملک مقیم ہے، اس پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، نیب عدالت میں بیٹے کی جائیدادیں منجمد کرنے کے خلاف درخواست دائر کی، نیب عدالت نے درخواست کو مسترد کر دیا، عدالت اثاثے منجمد کرنے اور اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔